میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں ،راولپنڈی کی عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی:مایہ ناز بلے باز بابر اعظم

0
123

راولپنڈی ، 9 فروری (اے پی پی): پاکستان کے مایہ ناز بلے  باز  بابر اعظم نے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، کم عمری میں وہ اچھا بولر بن گیا ہے،میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں ،راولپنڈی کی عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، کم عمری میں وہ اچھا بولر بن گیا ہے ،نسیم شاہ کو جو پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل کرتا ہے ،میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں ۔

انہوں نے  کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا کھیل پیش کروں اورٹیم کیلئے اچھا سکور کروں ،یاسر شاہ کو تمام کھلاڑیوں کی سپورٹ حاصل ہے امید ہے وہ زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے ،ہم 10 سال سے ہوم کراﺅڈ مس کررہے تھے. اب ہمیں بہت اعتماد ملتا ہے،راولپنڈی کی عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

سورس: وی  این ایس،   اسلام آباد