وزیراعظم عمران خان  سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی ملاقات

0
57

لاہور، 15 فروری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس لاہور آمد ، گورنر ہاؤس پہنچنے  پر   وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات  کی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے دورہ لاہور  کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں  وزیراعظم   عمران خان نے  پنجاب  کے مستحقین  میں  صحت انصاف کارڈ  تقسیم  کئے اور اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ صحت انصاف کارڈ کے تحت ہر خاندان کو سات لاکھ  بیس ہزار روپے سالانہ  رقم صحت کی سہولیات کی مد میں میسر ہوتی ہے، پنجاب  کے 70 لاکھ  سے زیادہ خاندان  صحت انصاف کارڈ  سے مستفید ہوں گے۔

وی این ایس ، لاہور