سعودی منڈیوں میں پاکستانی خوردنی مصنوعات کی کھپت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے: قونصل جنرل خالد مجید

314

جدہ،09 فروری (اے پی پی ):سعودی عرب میں تعینات پاکستانی  قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا ہے کہ خوردنی اشیا کے لئے سعودی عرب بڑی مارکیٹ ہے جس میں پاکستانی خوردنی مصنوعات کی کھپت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اتوار کو  یہاں پاکستانی کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر سال اکیس بلین ڈالرز کی خوردنی اشیاءکی کی درآمد کرتا ہے جس میں پاکستانی اشیاء کی کھپت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اس کے لئے اگلے چند سالوں میں مزید اقدامات کرکے پاکستانی اشیاء کو سعودیہ کی بڑی مارکیٹ تک رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ یہاں کی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کو بڑھاہیں اس سے پاکستانی معیشت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

قونصل جنرل نے جدہ میں پاکستانی اشیاء کے گوداموں کا بھی دورہ کیا۔

سورس: وی  این ایس،  جدہ