سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس

126

اسلام آباد فروری 26۔(اے پی پی )؛
کنوینئر سیمی ایزدی کی سربراہی میں سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کچن گارڈننگ کے فروغ  پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران  پاکستان   ایگلری کلچر ریہسرچ کونسل پی اے آر سی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کچن گارڈننگ کیلئے این جی اوز کے لوگوں کی بھی تربیت کر رہے ہیں۔ کچن گارڈننگ سے سبزیوں پر اخراجات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین  پاکستان   اگرایگلری کلچر ریہسرچ کونسل (پی اے آر سی )نے کمیٹی کو بتایا کہ کچن گارڈننگ کیلئے معیاری بیج لازمی ہے۔اسوقت 500 ملین ڈالر کے بیج درآمد کر رہے ہیں۔چھت پر گارڈننگ کو فروغ دے رہے ہیں۔
کنوینئر کمیٹی سینیٹرسیمی ایزدی نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کے لیےکچن گارڈننگ ضروری ہے۔
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے حکام نے کمیٹی کو کہا کہ کچن گارڈننگ سے کم قیمت پر معیاری سبزیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔کچن گارڈننگ کا مقصدکمرشل طور پر دستیاب سبزیوں پر انحصار کم کرنا ہے۔حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2014 سے 2017 کے درمیان 720 کچن گارڈننگ کلب گروپ بنائے،ہزار لوگوں کو تربیت فراہم کیں۔

سورس؛وی این ایس  اسلام آباد