ٹرمپ کیجانب سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

110

اسلام آباد،26 فروری (اے پی پی ):وزیر اعظم کی  معاون خصوصی  برائے اطلاعات  و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے  صدر ٹرمپ نے بھارتی سرزمین پر کھڑے ہوکر دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا، صدر ٹرمپ کا بیان سفارتی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس بیان سے مودی کے نفرت اور متعصبانہ بیانیے کو شکست ہوئی۔

پی آئی ڈی  میں  نیوز کانفر نس  سے خطاب میں  ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندتوا سوچ مسلمانوں کی نسل کشی کا باعث بن رہی ہے۔ دہلی کی سڑکوں پر بکھری مسلمانوں کی لاشیں مودی کے نفرت آمیز بیانیے کا نتیجہ ہے۔انہوں  نے  کہا کہ  گزشتہ سال  27فروری کو پاکستان نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بناکر سرپرائز دیا، امن کی خواہش پاکستان کے قومی بیانیے کا بنیادی حصہ ہے، بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی بھی امن کی خواہش کا اظہار تھا۔

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور  قوم 27فروری کو یوم فتح کے طور پر منائے گی ۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد