سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ

124

لاہور، فروری 18 (اے پی پی):  پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور کا دورہ کیا ۔کرتار پور آمد پر وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اورسکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا استقبال کیا۔انتونیو گوتریس کو کرتارپورراہداری منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،کرتارپورمنصوبے کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس ترین مذہبی مقام تک باآسانی رسائی دینا ہے۔انتونیو گوتریس نے کرتار پورراہداری کمپلیکس کے مختلف حصے بھی دیکھے  اور انہوں نے خصوصی دلچسپی لی،انہیں سکھ یاتریوں کو دی جانے والی سہولتوں سے بھی آگاہ کیا گیا،انتونیو گوتریس کو حکومت پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کے توسیعی منصوبے سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا.

وی این ایس لاہور