شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں مدرسہ کی چھت گر گئی

167

پشاور، 18فروری(اے پی پی): ضلع چارسدہ، شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں  منگل  کو مدرسہ کی چھت گرنے سے 4 بچے جانبحق اور 10 بچے شدید زخمی ہو گئے، جبکہ مدرسہ کے برآمدہ کی چھت کے ملبے تلے دبے بچوں کو مقامی افراد نے نکال لیا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کیا گیا جبکہ بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ چارسدہ کے مدرسہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6  سے 10 سال تک ہیں۔

وی این ایس پشاور