صوابی پیہور پن بجلی گھر سے18 میگاواٹ بجلی صنعتوں کو سستے داموں ملےگی: محمود خان

149

پشاور، 17فروری(اے پی پی): پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی پیہور ویلنگ ماڈل کی منظوری دینے کے بعد آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر نگرانی صوبائی حکومت اور پیسکو کے مابین ویلننگ ماڈل پر دستخط ہوگئے۔

معاہدہ کی تقریب وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی جس میں پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان سمیت دیگر سرکاری حکام اور وزیراعلی کے مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوابی پیہور پن بجلی گھر سے18 میگاواٹ بجلی صنعتوں کو سستے داموں ملےگی۔

 گدون ٹیکسٹائل ملز، پریمیئر چیپ بورڈ انڈسٹریز، اےجی ٹیکسٹائل ملز اور چراٹ سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو سستی بجلی ملےگی۔ محمود خان نے مزید کہا کہ معاہدہ صوبے میں صنعت اور سرمایہ کاری کی فروغ کیلئے انقلابی قدم ہے۔حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف کے حصول میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

وی این ایس پشاور

Download Video