پاکستان 40 سال سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا  ،پاکستان-  افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر قائم ہے : شاہ محمود قریشی

110

اسلام آباد، 17 فروری  (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان 40 سال سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر قائم ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان میں40 سال سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اور مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرینڈی سمیت اہم ملکی اور عالمی شخصیات موجود تھیں۔

 شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے تمام شرکتداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے  کہا کہ افغان مہاجرین کو اس سال عالمی کانفرنس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور افغان معاشرے میں عالمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کو صحت تعلیم اور فنی تربیت کی سہولتیں فراہم مہیا کرتا آرہا ہے،10 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video