عمر کوٹ، 23 فروری (اے پی پی ):ہندو برادری کی جانب سے مہا شوو راتری کے موقعے پر ایک روزہ میلا کا انعقاد کیا گیا ،میلے کا آغاز صبح کی آرتی سے کیا گیا ، جس میں مہا شوو راتری کے حوالے سے خصوصی پوجا پاٹ کی گئی اور ملکی سلامتی ، محبت اور امن وبھائی چار ے کے لیے دعا کی گئی ۔
میلے میں ستسنگ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جبکہ مرد و خواتین کی مارکیٹیں اور بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے تھے ۔ میلے میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔
مہا شوو راتری میلے کے خصوصی مہمان پارلیمانی سیکرٹری اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے لعل مالہی تھے جبکہ میلہ میں دیوان چوھترام مالہی، رمیش دیون کمار مالہی، خانصاف اصغر پلی اکبر پلی سمیت دوسرے مہمانوں نے شرکت کی، میلے میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
وی این ایس، عمر کوٹ