محکمہ جنگلات سکھر کیجانب سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایکشن پلان جاری ،رینجرز اور پولیس سے سیکورٹی طلب

234

سکھر،29فروری(اے پی پی): محکمہ جنگلات سکھر کیجانب سے جنگلات کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایکشن پلان جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سکھربنچ کے احکامات کے تحت رینجرز و پولیس سے سیکورٹی طلب کر لی ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سکھر ڈویژن افتخار احمد آرائیں کی جانب سے 81ونگ کمانڈر شہباز رینجرز خیرپور کو ارسال کردہ ایک لیٹر کے زریعہ تجاوزات کے خاتمہ کے مجوزہ ایکشن پلان کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ کی جانب سےاس ضمن میں پاکستان رینجرز اور پولیس کو معاونت و سیکورٹی کی فراہمی کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے سیکورٹی طلب کر لی ہے۔

 اراضی پر تجاوات کے خاتمہ کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے مجوزہ ایکشن پلان کے مطابق محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر افتخار احمد آرائیں اور شمس الدین کھوسو انچارج فاریسٹ آفیسر کی سربراہی میں بندی ڈھاریجو کے علاقہ میں 2 مارچ کو قادر پور کے علاقہ میں جبکہ 3مارچ کو روہڑی ،4مارچ کو ڈنگ اور 5 مارچ کو عزیز پور کے علاقوں میں جنگلات پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کیا جائیگا،اس سلسلہ میں حکومتی اقدامات پر بھرپور مکمل عملدرامد کو یقینی بنانے کیلئے ولیس کیساتھ بیک اپ سپورٹ کیلئے رینجرز کی موبائل کی معاونت طلب کی گئی ہے۔

سورس: وی  این ایس،  سکھر