پشاور، 18فروری(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے آج کالاخیل کوئلہ کان کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران 10 نومبر 2019 سے تا حال لاپتہ مزدور کو کوئلہ کان سے نکالنے کے لیے کی جانے والی اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر معاون خصوصی نے ٹھیکیداروں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق یقینی بنائیں ورنہ کاروائی کریں گے کیونکہ سیفٹی امور اور مزدوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو درپیش مسائل اور انکے حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ حکومت
عوامی و مزدور مسائل حل کرنے کو فوقیت دے رہی ہے۔
عارف احمدزئی نے مزید کہا کہ لاپتہ مزدور کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں 1500 ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اقبال اور شفیق آفریدی سمیت متعلقہ حکام بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔
وی این ایس ، پشاور