ملک کے تمام  تعلیمی  اداروں میں  یکساں  نظام تعلیم  نافذ کیا جائے گا: وزیر تعلیم شفقت محمود

145

 

اسلام  آباد،18 فروری (اے پی پی ): وفاق وزیر برائے تعلیم شفقت محمودکہا  ہے کہ ہمارے مذہب اور زبانیں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن ہمارا دل پاکستانی ہے، ہم سب ایک ہیں، ہم سب میں پاکستان ایک مشترکہ چیز ہے، ملک کے تمام  تعلیمی  اداروں میں  یکساں  نظام تعلیم  نافذ کیا جائے گا۔

 “ہم سب   ہیں پاکستانی “کے عنوان سے منعقدہ  ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ جہاں قومی ثقافت کو فروغ دیا جائے وہی علاقائی ثقافت کو بھی فروغ دیا جائے، ہمیں مختلف مشکلات کا سامنا ہے لیکن انہیں ہم سب کو مل کر حل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہرطرح کی آزادی میسر ہے  جبکہ  ہندوستان میں  مسلمانوں کو حقوق نہیں دیے جا رہے ۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ بہت نا انصافیاں ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان  نے  کشمیر میں بھی لوگوں کی زندگی کو  اجیرن  کیا ہوا  ہے، وہاں کے لوگوں کو جیل کے برابر زندگی دی جا رہی ہے ، ہمیں شکر کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں ،پاکستان میں سب اکٹھے ہیں ایک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سوچ اور وژن کے مطابق کرتار پور کو کھولا گیا،گورو نانک یونیورسٹی بھی بنائی جا رہی ہے ہم تمام اقلیتوں کو آزادی  اور  سہولیات دینا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  ہمارا تعلیمی نظام تین طبقوں میں بٹا ہوا ہے،سرکاری اسکول ،الیٹ اسکول اور مدراس میں ہم نے بچوں کو بانٹ کر رکھ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ  ہم نے تہیہ کیا کہ ہم یہ تفریق ختم کرے گے۔ ہمیں یکساں نصاب تعلیم بنانا ہے، یہ نصاب تمام پاکستان کے اسکولوں میں ہوگا

 

وی این ایس،اسلام آباد

Download video