ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

125

اسلام آباد،25 فروری (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

آج  کم سے کم درجہ حرارت اسکردو  میں نفی 06،استور ،کالام منفی05 ، گوپس ، پاراچنار منفی 03، ہنزہ منفی 02 اوربگروٹ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

وی این ایس اسلام آباد