وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے: وزیرخارجہ شاہ  محمود قریشی

222

پتراجایا، 04 فروری (اے پی پی ): وزیرخارجہ شاہ  محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورے میں ملائیشیا کیساتھ 3معاہدوں پر دستخط ہوئے ، ایک معاہدہ ملائیشیا میں پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

پتراجایا  میں ایک  انٹرویو  کے دوران وزیرخارجہ  کا کہنا تھا کہ پتراجایا کے دورہ سے ملائیشیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنے  میں مدد ملے گی۔ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ملائیشیا میں 82ہزار پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ  محمود قریشی  نے کہا کہ معاہدے کے تحت اگر کوئی پاکستانی ورکر ملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اسکے خاندان کو پنشن ملے گی۔ رواں سال ملائیشیا سے آنیوالی ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا،ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب 55کروڑ ڈالر وطن بھجوائے۔

 وی این ایس ، ملائیشیا

Download Video