وزیراعظم نے 23سال اقتدار کیلئے نہیں ،قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

144

اسلام آباد، 26 فروری (اے پی پی ):وزیر اعظم کی   معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا  ہے کہ  وزیراعظم  عمران خان نے 23سال اقتدار کیلئے نہیں، قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ۔ وزیراعظم اپنے نظریے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے، نظام کی تبدیلی کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت رہتی ہے۔

بدھ کو یہاں  منعقدہ صحافتی  کنونشن سے خطاب میں ان کا  کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ قدم بہ قدم چل رہے ہیں،کسی مقصد کے لیے کوشاں رہنے والوں کے راستے ہمیشہ کٹھن ہوتے ہیں  جبکہ  حق ہمیشہ باطل پر غالب رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظریات کے ساتھ کھڑے رہنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، پرویز شوکت کی  صحافتی برادری کیلئے  گرانقدر خدمات  ہیں۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر قسم کے مافیاکے خاتمے کیلئے  کوشاں ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، بہتری کیلئے وقت درکار ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ  مقاصد کے حصول کیلئے صحافتی برادری  کو متحد ہوناچاہیے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video