وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے نیپال کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

125

اسلام  آباد،25 فروری (اے پی پی ):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیپال کے سیکریٹری خارجہ شنکرداس بیراگی نے منگل  کو یہاں اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ میں ملاقات  کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک نیپال سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال پورے ہونے پر نیپالی سیکریٹری خارجہ کو مبارک پیش کی جبکہ  دونوں طرف سے پاکستان نیپال دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ سارک کو دوبارہ فعال بنانے اور   اسکو علاقائی تعاون کے موثر فورم میں تبدیل کرنے کیلئے نیپال کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے نیپالی سیکرٹری خارجہ کو خطے کی صورتحال، خاص طور پر کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا –

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیپالی وزیر خارجہ کودورہ پاکستان کی دعوت  بھی دی ۔

یاد رہے کہ شنکرداس کی قیادت میں نیپالی وفد پاکستان کے دورے پر ہے، نیپالی وفد پاکستان نیپال دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور کے لئے پاکستان آیا ہے۔

وی  این ایس،   اسلام آباد