ویزہ سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

135

اسلام آباد،27 فروری (اے پی پی ): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل  ہے۔ الیکٹرانک پاسپورٹ متعارف کروانے کی تجویز کو جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ جعلی کاغذات پر سفر نہ کیا جاسکے۔ غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لئے ائیر پورٹز پر سکیورٹی سخت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار   وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ میں بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ،  وزیر داخلہ  کا  کہنا تھا کہ  بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران بوسنین فیر ثاقب فوریک نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ باہمی امور کے معاملات میں مزید مثبت پیش رفت ہو-

سورس : وی این ایس، اسلام آباد