پہلی بارافغان امن عمل درست سمت میں آگےبڑھ رہاہے، وزیراعظم

141

اسلام آباد، 21 فروری (اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان نے کہاہے یہ پہلاموقع ہے کہ افغان امن عمل درست سمت میں بڑھ رہا ہے ۔

بیلجیئم کے چینل کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ امریکہ امن  اور طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے  جبکہ طالبان بھی اب اس کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ اس کے بعد  اگلا مرحلہ جنگ بندی کا ہو گا ،جس کے بعد معاہدہ طے پانے کاامکان ہے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سترہزارپاکستانیوں نے اس جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔انہوں نے اس بات پراطمینان ظاہر کیاکہ ان کے اقتدارکاپہلاسال نائن الیون کے بعد سے پاکستان میں محفوظ ترین سال رہاہے۔

ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ بھارت کا آج مسئلہ یہ ہے کہ وہ نازیوں سے متاثر ہوکرانتہاپسندنظریےپر عمل پیرا ہیں۔

سورس: وی  این ایس،  اسلام آباد