سکھر،21فروری(اے پی پی):سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے صدر سید میراں محمد شاہ نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ہمیں زراعت کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہوگاکیونکہ ملک کی پہلی سیکورٹی زراعت ہے ، ملک خوشحال ہوگا تو عوام خوشحال ہوگی ہمارا مقصد زراعت کے پیشے سے منسلک تمام افرادکو زراعت کے سلسلے میں درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد سے آگاہی دینا ہے اس وقت ملک میں آٹے اور چینی کو کوئی بحران نہیں ہے اور اگر کہی بحران ہے تو و مصنوعی طور پر نظر آرہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان زراعت سکھر ڈویڑن کے زیر انتظام اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سب ریجن سکھر کے تعاون سے زراعت کے حوالے سے آگاہی اور آبادگاروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے سلسلے میں منعقد کنونشن سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔
کنونشن میں ایوان زراعت سکھر ڈویڑن کی جانب سے مہمان گرامی کو سندھ کو روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کیا گیا ، کنونشن کا مقصد زراعت کو مضبوط کرنا ہے تاکہ متحد ہوکر مسائل حل کئے جا سکے انشاءاللہ سندھ چیمبر آف ایگریکلچر سندھ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں ایسے زراعت کے آگاہی کنونشن منعقد کرینگے۔
سورس:وی این ایس سکھر











