ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملہ، ہیڈ کانسٹیبل شہید

124

 

پشاور، 18فروری(اے پی پی): ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں آج صبح پولیس موبائل وین کے قریب دھماکا ہوا جس میں ہیڈ کانسٹیبل ریاض شہید اور ڈرائیور عطا اللہ زخمی ہوگئے۔

زخمی اہل کار کو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس موبائل انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔پولیس کے مطابق پولیس موبائل جب گاؤں میڈی کے قریب پہنچی تو سڑک کے  کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے ایک اہل کار موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

وی این ایس پشاور

Download Video