سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

150

لاہور ، 18 فروری (اے پی پی ): سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ لاہور آمد پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے استقبال کیا۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بچیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور سیف انجم۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وی این ایس ، لاہور