کوئٹہ 17۔ فروری( اے پی پی): کوئٹہ شارع اقبال پر خود کش دھماکہ 7افراد شہید جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے ۔کوئٹہ شارع اقبا ل کچری کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںدو پولیس اہلکارںسمیت 7 افراد شہید جبکہ 19 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس عبد الرازاق چیمہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور کا ٹارگٹ مذہبی جماعت کی احتجاجی ریلی کے شرکاءتھے ایک کم عمر نوجوان پیدل آیا اور ریلی کی جانب جانے لگا تو پولیس اہلکار نے روکا تو حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا دھماکہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔سیکورٹی فورسز اور ریسکیواہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوںاور زخمیوں کو فوری طورپر سول اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداددی جارہی ہے ، دھماکے میں کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں۔
وی این ایس، کوئٹہ