ہائیکورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کی جج جسٹس ماؤرا میک گوون  کا لاہور ہائی کورٹ کا دورہ

144

لاہور، فروری 19(اے پی پی): ہائیکورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کی جج جسٹس ماؤرا میک گوون  نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے ساتھ ملاقات کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس میک گوون کے اعزاز میں چائے کا اہتمام بھی کیا گیا. اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ پر تعینات جج صاحبان بھی موجود تھے.  ملاقات کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے جسٹس ماؤرا میک گوون کو لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اور میوزیم کا دورہ بھی کروایا. جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس شجاعت علی خان سمیت دیگر فاضل ججز بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے. جسٹس ماؤرا میک گوون نے عدالت عالیہ لاہور کے میوزیم اور عمارت کے دیگر تاریخی حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

VNS, Lahore

Download Video