وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار

3

اسلام آبا اکتوبر 5(اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے  یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور

سی ڈی اے کو فی الفور یوٹیلیٹیز کی منتقلی کیلئے سوئی گیس حکام سے رابطے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یوٹیلیٹیز کی منتقلی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے پراجیکٹ پر کام تیز کرنے اور ورک فورس میں اضافے کا حکم دیا، وزیر داخلہ مزید ہدایت کی کہ  پراجیکٹ پر مشینری کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔

چئیرمین سی ڈی اے نے  وفاقی وزیر داخلہ کو اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبے پر بریفنگ دی ،بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پراجیکٹ پر بیک وقت 60 سے زائد مشینیں کام کر رہی ہیں۔ چئیرمین سی ڈی اے اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔