یورپی یونین اور پاکستان کے مابین پبلک فنانشل منیجمنٹ کے لیے 13 ملین یورو کے معاہدہ کی دستخط کی تقریب

240

 

اسلام آباد، 28 فروری  (اے پی پی):  یورپی یونین اور پاکستان کے مابین پبلک فنانشل منیجمنٹ کے لیے 13 ملین یورو کے معاہدہ پر دستخط کی تقریب جمعہ کو  اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوئی۔

 سیکریٹری اقتصادی امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر  اس موقع پر موجود تھے۔

اس پروگرام کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ تیاری کے عمل اور فورکاسٹنگ میں بہتری کیلئے ایک  معاونت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر  حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا ، پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر گا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے ہمیں ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video