مردان میں مزید39 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

0
68

پشاور،25مارچ (اے پی پی):ضلع مردان کے علاقے منگا میں مزید 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منگا کے علاقے میں مزید 39 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے ، جن میں سے بیشتر افراد کو باچہ خان میڈیکل کمپلیکس کے خصوصی آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس علاقے کا ایک شخص جو عمرے سے لوٹا تھا کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد اس علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا اور ان تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جنہوں نے متوفی کو مبارکباد دینے کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی ، اس سے قبل متوفی کے 5 اہل خانہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ، دریں اثناءخیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 117ہو گئی ہے ۔

اے پی پی /پشاور/نورین