کرونا وائرس کو ہرانے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

150

اسلام آباد، 25 مارچ ( اے پی پی):وزیر اعظم  کی  معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا  ہے  کہ امید ہے اپوزیشن ون پوائنٹ ایجنڈہ پر متفق ہوکر کرونا کو شکست دینے میں مدد کرے گی، تنقید برائے تنقید اس وقت مسئلہ کا حل نہیں ہے اور کرونا کو ہرانے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، اپوزیشن تنقید کر ےلیکن ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کرے۔

بد ھ کو یہاں  ہونے  والے کابینہ اجلاس کے  بعد میڈیاکو  بریفنگ دیتے  ہوئے معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ کرونا وائرس  کے حوالے  سے معاشی پیکج پر عملدرآمد کے لیے صوبوں سے رابطے میں ہیں،وزیراعظم معاشی پیکج کے نیچلی سطح پر اثرات دیکھنا چاہتے ہیں۔کابینہ اجلاس میں کوروناوباسےنمٹنےکیلئےاقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے   کہا کہ  کابینہ نے منافع کی ادائیگیوں پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے،  عنقریب یوتھ فورس کے سٹرکچر کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے  کہا کہ کابینہ کو چاول، گنا، چینی اور دیگر اجناس کی پیداوار سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

معاون خصوصی برائے  اطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں وزارت توانائی کا ایجنڈا آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا جبکہ ایجنڈا نمبر2 کےفیصلوں کی توثیق کیلئےاس کوبھی موخرکردیاگیا اسکے علاوہ کابینہ نے  ایس ایم ای بورڈکی تنظیم نوکی منظوری دےدی ہے۔

معاون خصوصی برائے  اطلاعات  نے  کہا کہ قومی سطح پررضاکارفورس کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیاجارہاہے، انہوں نے کہا کہ  وزیرخارجہ نےایران سےپابندیاں اٹھانےسےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا۔

اے پی پی /احسن /حامد