وزیراعلی بلوچستان کی سنئر صحافوشں سے ملاقات ، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی

0
57

کوئٹہ، 30 مارچ (اے پی پی ) : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان  سے  سینئر صحافیوں نے پیر کو یہاں  ملاقات کی  ۔ ملاقات میں وزیراعلی نے  صحافیوں کو صوبے میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی-

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  ایران میں وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کے فوری بعد حکومت بلوچستان الرٹ ہوئی ،صوبائی حکومت نے فوری طور پر تفتان بارڈر سیل کیا جبکہ  ایران نے ہمارے زائرین کو تفتان روانہ کر دیا۔صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے  ہوۓ صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کو فعال کیا اور اپنے وسائل کے مطابق انتظامات کا آغاز کرتے ہوئے  تفتان میں 5000زائرین کو سہولیات دیں۔

جام کمال خان  نے  کہا کہ صوبائی حکومت نے اب تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دو ارب کے  فنڈز جاری  کیے  جبکہ  گزشتہ ایک ماہ میں دیگر راستوں سے پاکستان آنے مسافروں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے – چمن میں 2000 افراد کے لیے  قرنطینہ سینٹر بنایا گیا جبکہ کوئٹہ میں 50 ایکڑ اور تفتان میں 15 ایکڑ پر ریلیف اینڈ ایمرجنسی سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ تفتان میں  کیے   گئے  صوبائی حکومت کے اقدامات کو وزیراعظم اور آرمی چیف نے سراہا-انہوں نے کہا  کہ طبی آلات کی خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں اور وینٹیلٹر ،حفاظتی کٹس ،ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک خرید رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس صرف حکومت کاہی نہیں پورے معاشرے کا مسئلہ ہے۔

اے پی پی / کوئٹہ/قرۃالعین