آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ثناء اللہ عباسی کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

134

پشاور،25مارچ(اے پی پی): آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس وبا کی موجودہ صورتحال میں بھی پولیس فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے۔

آئی جی نے پشاور شہر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں اور حکومتی اقدامات کا مکمل ساتھ دیں۔

آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ثناء اللہ عباسی نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے مکمل گریز کیا جائے اور کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے جو احتیاطی تدابیر ہیں ان پر مکمل عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر بھی سنجیدگی سے عمل کریں بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اے پی پی /صائمہ حیات/ھامد