وزیراعلیٰ بلوچستان،کمانڈرسدرن کمانڈ کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ

98

کوئٹہ،25مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ کے زیرانتظام کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور دیگر متعلقہ امور کی مانیٹرنگ کے لئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا، جہاں انہیں کنٹرول روم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل انعام اور آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل فیاض حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اے پی پی /کوئٹہ/حامد