اسد عمر کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن  میں کرونا وائرس سے متعلق ایک اہم اجلاس

201

اسلام آباد ، مارچ  18 (اے پی پی ):  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی   اقدامات  اسد عمر کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن  میں کرونا وائرس سے متعلق ایک اہم اجلاس بدھہ کو  منعقد ہوا    جس میں   وفاقی دارلحکومت میں  کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور  پبلک مقامات اور رش کے مقامات سے دور رہیں۔

 اسد عمرنے   مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت  پولیو ٹیمز کرونا وائرس پر بھی گھر گھر پیغام پہنچا رہی ہیں جبکہ  اس کے   حوالے سے گھر پمفلٹس کی تقسیم بھی جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ    اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے   اسکول، کالجز، جمز کو تا حال بند رکھا جائے گا۔

اجلاس میں  معاون خصوصی برائے سی ڈی اے افئیرز علی نواز اعوان، ڈی سی اسلام آباد، وزارت صحت، اور پمز کے اعلیٰ حکام نے بھی  شرکت کی ۔

وی این ایس

Download Video