اسلام آباد کی تاجر برادری  کا  ملی یکجہتی کے ساتھ عالمی وبا ء کرونا وائرس سے نمٹنے کے عزم کا اظہار

269

اسلام آباد، 19 مارچ ( اےپی پی): اسلام آباد کی تاجر برادری نے ملی یکجہتی کے ساتھ عالمی وبا ء کرونا وائرس سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اے پی پی سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا مارکیٹ کے تاجروں نے کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سب کو مل کر اس موزی وباء کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم سب کو اللہ کے حضور توبہ کرنی چاہیے اور حکومت کی جانب سے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔تاجروں نے کاروبار کے حوالے سے فی الوقت اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جلد پاکستان اس وباء سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video