این ڈی آر ایم ایف بورڈ نے این ڈی ایم اے کوکورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے 50 ملنر ڈالر کی منظوری دےدی

125

اسلام آباد ، 25 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق این ڈی آر ایم ایف کے بورڈ نے این ڈی ایم اے کو ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے 50 ملین ڈالر کی ادائیگی کی منظوری دےدی۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وباءقرار دینے کے بعد حکومت پاکستان نے13 مارچ کو ملک بھر میں صحت کے حوالہ سے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بروقت اقدامات کا آغاز کیا اور ہر بڑھتے ہوئے کورونا کے کیس کے ساتھ اقدامات میں مزید تیزی لائی گئی۔ اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ اقدامات اٹھاتے ہوئے این ڈی آر ایم ایف نے پاکستان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے این ڈی ایم اے کو50 ملین ڈالر فراہم کرنے کےلئے گرانٹ کی منظوری دی۔

کورونا وائرس سے  نمٹنے کےلئے صحت کے شعبہ میں صلاحیت کے استعدکار کو بڑھانے اور وباءکو پھیلنے سے روکنے کےلئے این ڈی آر ایم ایف نے بر وقت اقدامات کا آغاز کیا اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر این ڈی ایم اے کو گرانٹ کی منظور ی دی۔ این ڈی آر ایم ایف نے این ڈی ایم اے اور وزارت صحت کے ساتھ معاونت سے ملک بھر صحت کے شعبے کی صلاحیت بڑھانے کےلئے ضروریات کو تعین کیا اور تمام ضروریات کو جلد پورا کرنے کےلئے اپنے تمام طریقہ کار کو آسان بناتے ہوئے جلد از جلد فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے ہیں۔ این ڈی ایم اے جاری کردہ فنڈ سے ٹیسٹنگ کٹس، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین ، کلینکل آئی سی یو وینٹی لیٹرز سرنج پمپس، N-95 ماسک، حفاظتی سوٹس ، تھرمل گنز، سکینر خریدے گا۔ اس سلسلہ میں 25 مارچ کو اسلام آباد میں این ڈی آر ایم ایف، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے مابین معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے۔

اے پی پی /احسن/ھامد