ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا تین ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

224

لاہور 23 مارچ(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے تین ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔انہوں  نے  کہا کہ  یوم پاکستان پر پوری قوم عہد کرتی ہے کہ مشکل گھڑی میں اپنے ساتھی پاکستانیوں کی بھرپور امداد کریں گے۔ حکومت اپنے تمام وسائل کورونا سے جنگ لڑنے میں لگا رہی ہے۔

پیر  کو جاری اپنے ویڈیو   پیغام میں ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ  کورونا سے جنگ میں تمام قوم یکجا ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے شانہ بشانہ پوری انتظامی ٹیم میدان عمل میں ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شہری ہر صورت گھروں تک محدود رہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔صاحب وسیلہ افراد اپنے گردونواح میں رہنے والوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں ایک قوم بن کر ابھرے ہیں کیونکہ کورونا کا مقابلہ بھی اتحاد سے کیا جائے گا۔

وی این ایس ،لاہور