تفتان بارڈر سے قرنطینہ سینٹر سکھر منتقل کیے گئے ،مذید لوگوں کے نمونے لیے گئے

150

   سکھر۔ 20مارچ(اے پی پی): تفتان بارڈر سے قرنطینہ سینٹر سکھر منتقل کیے گئے 757زائرین کے کورونا ٹیسٹ کا معاملہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منیر منگریو کے مطابق مقیم زائرین کے مذید نمونے لیے جارہے ہیں، دو سو سے زائد افراد کے نمونے لیے گئے ہیں، مزید ٹیسٹ کے نمونے لیکر آج کراچی بھجوائے جائیں گے،تاکہ متاثرہ افراد کی بابت معلوم کیا جا سکے ،ڈی ایچ او نے مذید بتایا کہ سکھر میں قائم قرنطینہ سینٹر میں اس وقت تفتان بارڈر سے لائے گئے افراد کی تعداد 1050 ہے، ڈپٹی کمشنر سکھر نے بتایا ہے کہ : قرنطینہ سکھر میں لائے گئے 757 مسافروں میں سے 608 مسافروں کے نمونے کراچی بھجوا دیئے گئے ہیں۔

وی این ایس، سکھر