کے خلاف جنگ: چینی ماہرین کی4 گھنٹے کی بین الاقوامی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شرکت (Covid 19)

287

اسلام آباد، 20 مارچ ( اےپی پی):آج چین کی جانب سے “چین-یوریشیا قومی صحت کے شعبے کے ماہرین” کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بیس سے زائد ممالک نے شرکت کی۔ قومی ادارہ براۓ صحت (این۔ آئی۔ ایچ) کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر میجر  جنرل ڈاکٹر عامر اکرام کی قیادت  میں بیس کے قریب پاکستانی ماہرینِ طب نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں یورپ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیاء کے ممالک سے ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 میجر  جنرل ڈاکٹر عامر اکرام  نے کانفرنس کو بہت مفید اور اہم قرار دیتے ہوۓ کہا کہ کانفرنس میں ماہرین سے تجربات اور مشاہدات کے تبادلے کا موقع ملا۔ انہوں نے مذید کہا کہ مشکل وقت میں  چین کا ماہرین کو کورونا بیماری پر بات چیت کا موقع فراہم کرنا احسن اقدام ہے۔

  چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر پروفیسر اور سی ڈی سی کے ڈائریکٹر جنرل گاؤ فُو اور ڈی سی کے چیف پروفیسر وو زونو  سمیت اعلی طبی ماہرین نے ویڈیو کانفرنس میں  چینی تجربے کو متعارف کرایا اور شرکأ کانفرنس کے سوالات کے جوابات دئیے۔

 چینی سفارتخانے کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کو معلومات اور تجربے سے آگاہ تعاون کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ چین نے 30،000 سے زیادہ لوگوں کے لئے کورونا وائرس ٹیسٹنگ پی سی آر کٹس کی تین کھیپ پاکستان کو فراہم کر دی ہیں۔ اسی طرح پاکستان کو طبی سہولیات فیس ماسک، حفاظتی لباس ، اور وینٹیلیٹر عطیہ کررہا ہے۔

 اسی دن ، چین کی ریاست  سنکیانگ کی طرف سے 1 لاکھ فیس ماسک پاکستان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اسلام آباد میں مقیم چینی برادری کی جانب سے بھی اسلام آباد میں طبی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد