لاہور، 9 مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اقلیتی ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور دیگر متعلقہ امورطے کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، ترقی میں برابر کا حصہ دیں گے۔ پنجاب میں پہلی بار ہولی اوردیوالی گرانٹ دی جارہی ہے۔ ہندو برادری کو 70لاکھ روپے ہولی گرانٹ دی جارہی ہے۔ اقلیتی بھائیوں کیلئے 6کروڑ روپے کے فنڈزمختص کیے گئے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کا مینارٹی ایمپاورمنٹ پیکیج دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید اقدام ہے۔ گردواروں، مندروں اورگرجا گھروں کی تعمیرو مرمت بھی کی جائے گی۔ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وی این ایس لاہور