حکومتی احکامات پر  باربر و بیوٹی سیلون کی بندش کر دی گئی

163

ایبٹ آباد ، 20 مارچ (اے پی پی ): حکومتی فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے پاکستان باربر و بیوٹی سیلون شاپس کی بندش کردی  گئی

 فیصلہ پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی بھی   کرا دی گئی ۔

آل پاکستان باربر و بیوٹی سیلون ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اشرف صابری کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے خطرے کے باعث باربر و بیوٹی سیلون کی صنعت سے منسلک لاکھوں افراد حکومتی بندش کے باعث مشکلات سے دوچار تو ہیں تاہم حکومتی اقدام  کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس مشکل کی گھڑی میں باربر ایسوسی ایشن حکومت کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے، اگر حکومت نے دوکانوں کی بندش میں مزید توسیع بھی کی تو وہ فیصلہ پر من وعن عمل درآمد کریں گے۔

وی این ایس ، ایبٹ آباد