حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری

168

راولپنڈی ، 24 مارچ (اے پی پی ):کرونا وائرس کے پیش  نظر راولپنڈی میں حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ راولپنڈی کے معروف کاروباری و تجارتی مراکز صدر، راجہ بازار اور مری روڈ پر تمام شاپنگ مال، دوکانیں اور دیگر مراکز بند ہیں۔

البتہ سرکاری احکامات کے مطابق اشیإ خوردونوش، سبزی، پھلوں کی دوکانیں، میڈیکل سٹور اور کریانہ کی دوکانیں کھلی ہیں۔

اے پی پی /حمزہ/قرۃالعین