وزیرِ مملکت فہد ہارون سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے اثرات اور درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال

0

اسلام آباد، 08 اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت و وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے  ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل شعبے میں ہونے والی پیش رفت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے اثرات اور انفارمیشن انوائرمنٹ میں درپیش نئے چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے  مواقع پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔