خیبر پختونخوا حکومت نے 29 مارچ تک بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بند کرنے میں توسیع کا اعلان کردیا ہے : اجمل وزیر

157

پشاور، 23مارچ(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 29 مارچ تک بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بند کرنے میں توسیع کا اعلان کردیا ہے جبکہ حکومت نے ہوٹل ریسٹورنٹس کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی اجمل وزیر نے آج کرونا وائرس کے حوالے سے اپڈیٹس دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پشاور میں انتیس مارچ  تک تمام ہوٹل، ریستوران اور فاسٹ فوڈ مراکز بند ہوں گے ہوم ڈلیوری بھی بند ہوگی صرف سبزی , میڈیسنز, آٹا اور جنرل سٹورز دکانیں کھلی رہیگی۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہے اور مشتبہ کیسز کی تعداد 275 ہے جن میں سے اب تک 85 کیسز نیگیٹیو  آچکے ہیں۔

اجمل وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی جی خان سے کے پی کےلیے زاٸرین کی کانواۓ صبح 8 بجے روانہ ہوچکی ہے۔ چار بسوں پر مشتمل کانواۓ کے زریعے132 زاٸرین کو پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج انسٹیٹیوٹ میں قرنطین کیا جاٸیگا۔ ان زاٸرین میں ایک کا تعلق گلگت بلتستان جبکہ باقیوں کا تعلق کے پی سے ہے اور اس قرنطینہ  کی استعداد کار 150 مریضوں کی ہے۔

وی این ایس، پشاور

Download Video