دوحہ میں پاکستانی مسافروں کا حکومت پاکستان،میڈیا  سے اظہار  تشکر

140

اسلام آباد ، 23 مارچ (اے پی پی ): دوحہ میں پھنسے  پاکستانی مسافروں نے  حکومت پاکستان  کی جانب سے  متعلقہ   ائیر لائن کے زریعے  مسافروں کو    پاکستان لانے کی اجازت دینے  پر  حکومت اور میڈیا سے اظہار   تشکر کرتے  ہوئے  کہا ہے کہ یہ  فیصلہ مثبت اور قابل تحسین ہے ۔

پیر کو جاری ویڈیو  پیغام  کے زریعے اپنی گفتگو میں انکا کہنا تھا ہم مُختلف ممالک سے پاکستان جارہے تھے مگر قطر پہنچ کر معلوم ہوا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی آمد کو معطل کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی آواز میڈیا کے زریعے حکومت تک پہنچائی جس کے بعد قطر میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا عملہ ہمارے پاس پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہماری پریشانی کو سمجھا اور واپسی  کے لیے فلائیٹ کی اجازت دے دی۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video