رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کرونا کی تصدیق

92

پشاور،27مارچ(اے پی پی): مردان سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عبدالسلام آفریدی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

عبدالسلام کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ انکو اپنی اس بیماری پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر واپس اپنی قوم کی خدمت کرنے نکلیں گے۔

یاد رہے   کہ عبدالسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی ، پی ٹی آئی کے ایم پی اے مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود رہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃآلعین