پشاور،22مارچ(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ پشاور شہر کی صفائی کے لئے کلورین سلوشن اور دیگر جراثیم کش ادویات کا استعمال کردیاگیا ہے اور اپنے وسائل میں رہتے ہوئے فائر ریسکیوور گاڑیوں سے جراثیم کش اسپرے کئے جارہے ہیں۔
ڈی جی 1122 کا کہنا تھا کہ وائرس سطح پر رہتا ہے اور امید ہے کہ سپرے کے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔
دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران گلیاں اور سڑکیں آفسز دھوئے جارہے ہیں جس کیلئے تمام سٹاف کو گائون این 95 ماسکس اور دیگر حفاظتی آلات مہیا کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر خطیر نے کہا کہ تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں اور ڈائریکٹر جنرل سمیت تمام سٹاف 24 گھنٹے الرٹ ہے کیونکہ عوام کی حفاظت ہر حال میں ترجیح ہے۔
ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو کو حکومت کی جانب سے فنڈز مہیا کئے جا چکے ہیں اور محکمہ ریلیف کا مکمل تعاون 1122 کو حاصل ہے۔
وی این ایس، پشاور