سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 466.264 ملین لاگت کے 2 منصوبے منظور،4 حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیے

142

اسلام آباد،30مارچ  (اے پی پی):ڈپٹی چئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس  آج  پلاننگ کمیشن میں منعقد ہوا جس میں 466.264 ملین  روپے لاگت کے 2  منصوبے منظور  جبکہ 133 ارب روپے کی لاگت کے 4  منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔

اجلاس میں صحت ،فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ،  ٹرانسپورٹ اور مواصلات اور آبی وسائل  سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ۔

اجلاس میں  صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے سے   متعلق منصوبے  کے لیے  52800 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا  ہے جس کو  حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا ۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 11 اضلاع میں غریب اور مالی طور پر  کمزور گھرانوں میں معیاری صحت ، تعلیم کی سہولیات کے علاوہ  اور معاشرتی تحفظ کی سہولیات تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ سے متعلق دو پوزیشن پیپرز پیش کیے گئے۔ پہلے منصوبے کے تحت اسلام آباد کے ڈپلومیٹل انکلیو میں ایڈمن بلاک کے قیام کے لیے  280 ملین  روپے کی لاگت کی  منظوری دی گئی۔ جبکہ دوسرے منصوبے کے تحت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 4 پولیس اسٹیشنز کے قیام کے لیے 185.416 ملین روپے کی  کی منظوری دی گئی۔

ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے سے متعلق اجلاس میں 2 پوزیشن پیپرز پیش کیے گئے جس میں  پہلے منصوبے  “پشاور ناردرن بائی پاس” کے لیے  21338.05 ملین روپے  اور  “صوراب – ہوشاب روڈ این۔ 85 (454 کلومیٹر) کی کی تعمیر کے لیے 28823.549 ملین روپے کی لاگت کے منصوبے  پیش کیے گئے  ،دونوں پوزیشن پیپرز کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کے لیے 30048.747 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوادیا گیا ۔

اے پی پی/سعیدہ/حامد