صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستان کے پہلے شعبہ ٹیلی میڈیسن کا افتتاح کردیا

127

لاہور، 19مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے شعبہ ٹیلی میڈیسن کاافتتاح کردیا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شعبہ ٹیلی میڈیسن کے قیام میں بنیادی کرداراداکیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شعبہ ٹیلی میڈیسن کوروناوائرس سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرصرف دس گھنٹوں میں تیارہونے والااپنی نوعیت کامنفردشعبہ ہے۔  ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ شعبہ ٹیلی میڈیسن میں بارہ پروفیسرزاور اسسٹنٹ پروفیسرزہمہ وقت مریضوں کوکوروناوائرس ودیگرطبی رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔ پروفیسرزشعبہ ٹیلی میڈیسن میں روزانہ صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک عوام کی رہنمائی کرینگے۔ عوام شعبہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے کوروناوائرس سمیت کسی بھی بیماری سے متعلق مفت مشورہ اورعلاج بارے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔  ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ عوام اپنے موبائل میں سکائپ کے ذریعے شعبہ ٹیلی میڈیسن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔  عوام شعبہ ٹیلی میڈیسن کے پروفیسرز کے ذریعے میڈیسن، سرجری، پیڈیٹرک، آرتھوپیڈک، پلمونولوجی، ای این ٹی اورکارڈیالوجی کی سپیشلٹیزبارے مکمل رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر بہترین اورپاکستان کاپہلاشعبہ ٹیلی میڈیسن قائم کرنے پروائس چانسلرپروفیسرخالدمسعودگوندل کوشاباش دیتی ہوں۔

وی این ایس لاہور