پاکستان جاپان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: سیکریٹری   ای اے ڈی  

127

اسلام آباد ،   مارچ   19 (اے پی پی ):  سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر سید پرویز عباس نے  کہا ہے  کہ پاکستان جاپان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک میں شراکت داری کے موجود علاقائی اور وسیع بین الاقوامی امور پر مشترکہ نگاہ کو فروغ دیتا ہے۔

جاپان کی جانب سے  سماجی و اقتصادی ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے 500 ملین ین کا سازوسامان مہیا  کرنے کے لیے گرانٹ امداد میں توسیع حوالے سے سرکاری دستاویزات کا تبادلہ  کی تقریب  کے بعد بات کرتے ہوئے   سیکریٹری   ای اے ڈی   کا کہنا تھا  کہ  پاکستان جاپان کے معاشی تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کا خیرمقدم کرتا ہے کیونکہ اس نے پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت پاکستان ترجیحی بنیادوں پر اقتصادی امداد کی توسیع پر حکومت جاپان کے مشکور ہے۔

 سیکریٹری نے اقتصادی و سماجی پروگرام کے تحت فیصل آباد کی ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے لیے امداد پر روشنی ڈالی کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے لئے سازوسامان کی شکل میں دی جانے والی گرانٹ کا وقت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، جس کے لئے ہم حکومت جاپان کے مشکور ہیں۔

  سیکریٹری   ای اے ڈی    نے  کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے کا معیشت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے ، جس کے ذریعے ملک کی برآمدات میں 55 فیصد کا حصہ ڈالا جاتا ہے۔  اس امداد کے توسط سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو اپنی سپلائی چین کو اپ گریڈ کرنے ، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا ۔ حکومت پاکستان  مسابقتی ماحول میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی نمو کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ  گھریلو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ اولین ترجیح ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video