ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہیں: اسسٹنٹ کمشنر غذر

148

گلگت،30 مارچ (اے پی پی ):  کرونا وائرس سے بچنے کے لئے  ضلع غذر  کی  انتظامیہ کی جانب سے  ضلع بھر میں   بھی  بھر پور  اقدامات کرنے کا  سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے کچھ بازار میں  ایک آفس بنایا گیا ہے جہان پراسسٹنٹ کمیشنر خود  موجود ہوتے ہیں کیمپ آفس موجودہ اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمان نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا اور پولیس اور انتظامیہ کے افسران کیمپ آفس میں  موجودہ ہوتے  ہیں  یہان پر بیٹھنے کا سب سے بڑا سے  فائدہ یہ  ہے کہ قانون  نافذ کر نے والے اداروں  کےاہلکار الرٹ ہوکر اپنے فرائض سر انجام دیتےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری  دوچیک پوسٹس بھی قائم کی گئیں ہیں جو بھی مسائل پیش  آتے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ اور  لوکل  رہائشیوں کو اگر کسی کھانے پینے  اور  اشیائے خوردونوش کی ڈیمانڈ ہو تو ان مسائل کو  بھرپور طریقے سے حل کیا جاتا ہے۔

اے پی پی / گلگت/نورین