عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ،اجلاس میں فیصلہ    

151

لاہور۔18، مارچ(اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت بدھ کے روز وزیراعلیٰ آفس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ کورونا وائرس کے خلاف ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا اور اجلاس کے شرکاءنے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ عسکری قیادت کی جانب سے سول حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاو ¿ کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیاگیا- ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور صوبائی سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال،احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی-

 اجلاس  میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویڑن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے  بھی شرکت کی۔

وی این ایس لاہور

Download Video